منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں انفلوئنزا H3N2 پھیلنے ، بچاؤ اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری جاری

datetime 16  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے موسمی انفلوئنزا H3N2 سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری جاری کردی جس میں کہا گیا کہ 2025–26 کے سیزن میں انفلوئنزا A(H3N2) سب کلاڈ K عالمی سطح پر سامنے آیا ہے، اگست 2025ء سے مختلف عالمی خطوں میں H3N2 کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جنوبی ایشیا میں مئی تا نومبر 2025ء انفلوئنزا کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور 66 فیصد کیسز H3N2 کے رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی H3N2 کے نمایاں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پاکستان میں ILI اور SARI کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ہفتہ 44 تا 49 کے دوران 3,40,856 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں ٹیسٹ کیے گئے نمونوں میں 12 فیصد H3N2 مثبت پائے گئے، بزرگ، حاملہ خواتین، بچے اور دائمی امراض کے مریض زیادہ خطرے میں، انفلوئنزا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مؤثر ترین ذریعہ ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ ہاتھوں کی صفائی، کھانسی و چھینک میں احتیاط اور رش سے گریز ضروری ہے اور ہدایت کی گئی کہ کھانستے یا چھینکتے وقت منہ اور ناک کو رومال یا ٹشو پیپر سے ڈھانپ لیں، استعمال کے فوراً بعد ٹشو پیپر کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائیں، اپنے ہاتھ صاف پانی اور صابن کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں، آنکھوں، منہ اور ناک کو بار بار ہاتھ لگانے سے پرہیز کریں، اس بیماری سے متاثرہ شخص سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں، مرض کی صورت میں گھر پر رہیں اور لوگوں سے میل جول میں احتیاط کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…