جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

کینسر،دل کے مریضوں کے علاج کے اخراجات حکومت ادا کرے گی

datetime 9  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے کینسر اوردل کے مریضوں کے علاج کے اخراجات کا بوجھ اٹھانے کا اعلان کر دیا ۔وزیراعلی سپیشل انیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے، کینسر اوردل کے مرض میں مبتلا افراد کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی، کینسر اور کارڈیک سرجری کے لئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، مریض 10لاکھ تک کے علاج کی سہولت مفت حاصل کر سکے گا۔ پہلے مرحلے میں 45ہزار مریضوں کو سی ایم سپیشل اینیشٹیو کارڈ دیا جائے گا، چیف منسٹرکارڈیک سرجری پروگرام کارڈ سے مفت سرجری کی جائے گی، وزیراعلی نے فالج کے بروقت علاج کیلئے بھی پروگرام پلان طلب کرلیا ہے ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے وزیراعلی مریم نواز کو تفصیلی بریفنگ دی۔ 17جنوری تک نواز شریف انسٹیٹیوٹ کینسر ٹریٹمنٹ کااوپی ڈی بلاک فعال ہوگا، ہزاروں مریضوں کی زندگی بچانے کا عزم پورا کیا جائے گا،نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31جنوری تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی۔

انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ میں پہلے مرحلے میں 219 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں آئی پی ڈی 31 جنوری تک مکمل فنکشنل ہو گی،ایمرجنسی،پتھالویالوجی اور شعبہ ریڈیالوجی 31 جنوری تک مکمل فنکشنل ہوگا۔نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں 258آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری، لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 15 فروری سے فنکشنل ہوگا، بورڈ آف گورنر نے 1104آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔پنجاب کے 57 بڑے ہسپتالوں کی اوپی ڈی میں ڈھائی کروڑ مریضوں کا علاج ،ایمرجنسی میں ایک کروڑ62لاکھ مریضوں کا علاج ہوا ،بڑے ہسپتالوں میں 19ارب 90کروڑ کی ادویات مہیا کی گئیں،وزیراعلی میڈیسن ہوم ڈیلیوری پروگرام کے تحت 480ملین کی ادویات کی فراہمی، ہسپتالوں میں 11ماہ کے دوران 744430 سرجریاں کی گئیں۔گیارہ ماہ میں 475040 سی ٹی سکین، 150925 ایم آر آئی سکین کئے گئے، 105155انجیو گرافی اور 157950ایکو کاڈیوگرافی کی گئی،12لاکھ سے زائد الٹراسانڈ ،18 لاکھ سے زائد ایکسرے کیے گئے،ڈیڑھ کروڑ سے زائد مریضوں کو پتھالوجی ڈائیگناسٹک ٹیسٹ کی سہولت مہیا کی گئی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…