لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صحت کے4 بڑے منصوبوں کے فنڈز کی منظوری دیدی۔ منصوبے غیر ترقیاتی بجٹ سے ترقیاتی بجٹ میں منتقل کیے گئے ہیں۔ہیلتھ کلینک پروگرام کے لیے 1 ارب روپے،رورل ہسپتال پی بی ایف پروگرام کے لیے 3 ارب روپے،کمیونٹی ہیلتھ سروسز پروگرام کے لیے 12.58 ارب روپے اورپنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے لیے 4.44 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔محکمہ صحت و آبادی کی تجویز پر منظور کیے گئے ان منصوبوں کا مقصد عوامی صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔حکام کے مطابق منصوبوں کے تحت دیہی و شہری علاقوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ترجیحی ہدف بنایا گیا ہے جبکہ خاندانی منصوبہ بندی پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے گا اوران منصوبوں سے لاکھوں شہری براہ راست مستفید ہوں گے۔





















