بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ذیابیطس کی نئی قسم دریافت، سائنسدانوں کا بڑا دعویٰ

datetime 23  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)سائنسدانوں نے ذیابیطس کی نئی قسم ٹائپ 5 دریافت کی ہے، جو کہ موٹاپے سے نہیں بلکہ غذائیت کی کمی سے منسلک ہے اور باضابطہ طور پر اس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ اسے ‘ٹائپ فائیو ڈائی بیٹیز’ کا نام دیا گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس بیماری سے دنیا میں ڈھائی کروڑ افراد متاثر ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ زیادہ تر غیر تشخیص شدہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ڈاکٹرز اکثر غلطی سے اسے ٹائپ ون سمجھتے ہیں لیکن انسولین سے اس کا علاج کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بنیادی طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں غذائی قلت کا شکار، دبلے پتلے نوعمر بچوں اور نوجوانوں کو متاثر کرتا ہے۔انٹرنیشنل ڈائی بیٹیز فیڈریشن نے 8 اپریل کو بنکاک میں اپنی عالمی کانگریس میں اس بیماری کی درجہ بندی کرنے کیلیے ووٹ دیا جسے پہلے میچوریٹی آن سیٹ ذیابیطس آف دی ینگ کا نام دیا گیا ہے۔البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن کی پروفیسر میریڈتھ ہاکنز نے کہا اس کی تاریخی طور پر غیر تشخیص شدہ ہے اور اس کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انٹر نیشنل ڈائی بیٹیز فیڈریشن کی جانب سے اسے ٹائپ فائیو ڈائی بیٹیز کے طور پر تسلیم کرنا اس کے بارے میں صحت کے مسئلے کے طور جاننے کے حوالے سے بہت اہم قدم ہے، کیونکہ یہ بیماری بہت سارے لوگوں کے لیے نہایت تباہ کن ہے۔ اس کی جو عمومی علامات بتائی گئی ہیں ان میں وزن بہت کم ہونا، مسلسل تھکاوٹ اور کمزوری، بہت زیادہ پیاس لگنا، بار بار پیشاب آنا، آنکھوں میں دھندلاہٹ، پٹھوں کا ختم ہون، بھوک نہ لگنا اور کھانا ہضم نہ ہونا جیسی علامات شامل ہیں



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…