بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کاکروچ کا دودھ کتنا طاقتور ہے؟ تحقیق میں حیران کن انکشاف

datetime 13  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صحت اور فٹنس سے وابستہ ماہرین “سپر فوڈ” کی اصطلاح ان غذاؤں کے لیے استعمال کرتے ہیں جو غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں۔ عام طور پر ہری پتوں والی سبزیاں، بیریز اور خشک میوہ جات اس فہرست میں شامل کیے جاتے ہیں۔ تاہم، حالیہ تحقیق میں ایک حیران کن متبادل سامنے آیا ہے، جو کہ کاکروچ کا دودھ ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق، اگرچہ یہ خیال غیر معمولی اور عجیب لگ سکتا ہے، لیکن سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایک خاص قسم کے کاکروچ (Diploptera punctata) کا دودھ، غذائیت کے لحاظ سے گائے کے دودھ سے تین گنا زیادہ طاقتور ہو سکتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس دودھ میں پروٹین، چکنائی اور شکر جیسے اہم غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں، جو اسے دنیا کی سب سے زیادہ غذائیت بخش خوراک میں شمار کر سکتے ہیں۔

کاکروچ کے دودھ پر کی جانے والی تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر اس کی تیاری ممکن ہو جائے تو یہ ایک پائیدار اور غذائیت سے بھرپور متبادل بن سکتا ہے۔ 2016 میں “جرنل آف دی انٹرنیشنل یونین آف کرسٹالوگرافی” میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، پیسفک بیٹل کاکروچ کی مادہ اپنے بچوں کو ایک خاص قسم کا دودھ نما سیال فراہم کرتی ہے، جو ان کے معدے میں جا کر کرسٹل میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

“دی انڈیپنڈنٹ” کی رپورٹ کے مطابق، ماہرین نے پایا کہ یہ زرد رنگ کا مادہ نہ صرف بھینس کے دودھ سے زیادہ کیلوریز رکھتا ہے بلکہ اس میں پروٹین، امینو ایسڈ اور صحت بخش شکر کی وافر مقدار بھی شامل ہوتی ہے، جو خلیات کی نشوونما اور مرمت میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

تاہم، فی الحال کاکروچ کے دودھ کی تجارتی پیداوار ممکن نہیں اور اس کی تیاری سب سے بڑی رکاوٹ سمجھی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…