جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں ماہانہ ایک ہزار سے زائد ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف

datetime 31  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ رواں برس کے ابتدائی 9 ماہ میں پاکستان بھر سے 9 ہزار 713 نئے ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ملک بھر میں ماہانہ اوسطا ایک ہزار 79 نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک ملک بھر سے ایچ آئی وی کے 12ہزار 950 کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے جبکہ 2023 میں ملک بھر سے ایچ آئی وی کے 12ہزار 731 کیسز سامنے آئے تھے۔ حکام کے مطابق 2024 میں 2023 کے مقابلے 200 زیادہ کیسز رپورٹ ہونے کا خدشہ ہے۔

سال 2024 میں پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 691 ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ 2 ہزار 383، خیبرپختونخوا میں 926 اور بلوچستان میں 329 ایچ آئی وی کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ اسی طرح اسلام آباد میں 9 مہینوں میں 378 اور آزاد کشمیر میں ایچ آئی وی کے 10 کیس رپورٹ ہوئے۔وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق اب تک کے ایچ آئی وی کیسز میں مرد 69.4 فیصد، خواتین 20.5 فیصد، بچے 6 فیصد جب کہ خواجہ سرا 4.1 فیصد متاثر ہیں۔رپورٹ میں ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک بھر میں غیر محفوظ جنسی تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحانات کی وجہ سے ایچ آئی وی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک بھر میں غیر انجکشنز کے ذریعے منشیات کا استعمال بھی تعلقات ایچ آئی وی کے بڑھنے کی عام وجوہات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…