منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

کنواروں کے مقابلے میں شادی شدہ جوڑے وزن جلدی کم کرلیتے ہیں، تحقیق

datetime 30  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ایک نئی تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ جو جوڑے اکٹھے ڈائیٹ کرتے ہیں ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ اور جلدی کم ہوتا ہے جو اکیلے ڈائیٹ کرتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ تحقیق بورن مائوتھ یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم نے کی ہے جس میں محققین نے کہا ہے کہ وزن کم کرنے کے مشورے شادی شدہ جوڑوں کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ دونوں پارٹنر ایک جیسی خوراک کھاتے۔اپنی رپورٹ میں محققین نے کہا کہ طرز زندگی میں تبدیلیوں کا مقصد ان لوگوں میں وزن کو کم کرنا ہوتا ہے جن کا وزن زیادہ ہے جبکہ بہت سے جوڑے ایک ساتھ مٹاپے کا خطرہ رکھتے ہیں۔

ماہرین نے مزید کہا کہ ہمارے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ وزن میں کمی سے متعلق ڈائیٹ کی تجویز جوڑوں کو زیادہ ٹارگٹ کرتی ہے۔نتائج سے یہ بھی پتہ چلا کہ جن جوڑوں نے غیر صحت بخش کھانے کی عادات ترک کرنے کے لیے ایک ساتھ شروعات کی، ان میں اوسطا 2.25 کلوگرام زیادہ وزن کم ہوا۔رپورٹ نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ جریدے میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جن جوڑوں نے ایک ساتھ اور یکساں کیلوریز کا انتظام کیا، ان میں ان لوگوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر وزن کم ہوا بنسبت ان لوگوں کے جو اکیلے صحت مند طرز زندگی پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…