ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جلد بلوغت بریسٹ کینسر کے امکان کو بڑھا دیتی ہے،امریکی ماہرین

datetime 21  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیرولائنا(این این آئی) پچھلی دو دہائیوں میں 50 سال سے کم عمر خواتین میں چھاتی کے کینسر کی شرح میں 15 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ اضافہ تقریبا مکمل طور پر ایسٹروجن ریسیپٹر پازیٹو بریسٹ کینسر کی وجہ سے سے ہوا ہے، ایک ٹیومر کی ذیلی قسم جس کو بڑھنے کیلئے ہارمون ایسٹروجن کی ضرورت ہوتی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایسٹروجن ریسیپٹر بریسٹ کینسر تمام عمر کی خواتین کے گروپوں میں سب سے عام قسم کا بریسٹ کینسر ہے۔

چھاتی کے کینسر کی یہ مخصوص قسم خاص طور پر کم عمر خواتین میں بڑھ رہی ہے اس لیے کچھ ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ اس کا تعلق امریکا میں زیادہ خواتین کی وقت سے ماہواری اور بعد میں پہلا بچہ پیدا کرنے سے ہے۔ڈیوک ہیلتھ کی ایک میڈیکل آنکولوجسٹ ڈاکٹر الیگزینڈرا تھامس نے کہا کہ خواتین کو اپنی عمر کے دوران زیادہ ایسٹروجن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ شاید اس کی ایک بڑی وجہ ہے، لیکن ہم نہیں جانتے کہ ہم جلد ماہواری کی شروعات زیادہ کیوں دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اضافے کے پیچھے متعدد عوامل کا امکان ہے بشمول مٹاپا، الکوحل کا استعمال، جینیات اور کچھ ہارمونل برتھ کنٹرول لیکن چھاتی کے کینسر کے خطرے میں ابتدائی بلوغت کا کردار توجہ حاصل کر رہا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…