ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

10بڑے شہروں میں ڈینگی وبا ء بڑھنے کا خدشہ ،الرٹ جاری

datetime 26  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان کے 10بڑے شہروں میں ڈینگی وبا ء بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق ستمبر سے شروع ہونے والے وبا ء کے کیسز اکتوبر میں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ملک کے 10بڑے شہروں میں اس وبا ء کے خطرات زیادہ ہیں، جن میں کراچی،لاہور،اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد اور لاڑکانہ شامل ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے بعد اس وبا میں واضح اضافہ ہوتا ہے ، 27 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے پر وبا ء کے پھیلنے کاخدشہ بڑھ جاتاہے۔ طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد،غروب آفتاب سے 2 گھنٹے قبل وبا ء کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ درجہ حرارت 16ڈگری سے کم ہونے پر ڈینگی میں واضح کمی آتی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہری گھروں، قرب و جوار میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں، وشہری پانی کے کھلے برتنوں، ٹینکوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔بخار، گلہ خرابی،جسم و سر درد، قے، ڈینگی کی علامات ہیں، شہری ڈینگی سیزن میں آدھی آستینوںکا استعمال نہ کریں اور لارواافزائش روکنے کیلئے گھرمیں مچھر ماراسپرے کریں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…