پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مسواک زیادہ بہتر یا ٹوتھ برش؟ سائنسدانوں نے بتادیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)منہ کی بیماریوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے ساتھ ساتھ اس کی روک تھام اور علاج کے لیے موثر مصنوعات کی عالمی ضرورت بھی بڑھ گئی ہے ۔ تاہم منہ کی صفائی کرنے والے جدید آلات نے سب سے موثر منہ کی صفائی کرنے کے طریقے کو نظر انداز کر دیا ہے اور وہ ہے مسواک۔مسواک پرانے زمانوں میں عرب، عراقی، یونانی اور رومی معاشروں میں دانتوں کی صفائی کے لیے عام تھی۔

حال ہی میں ایک کیمیائی معائنے سے انکشاف ہوا ہے کہ مسواک میں قدرتی اجزا کی بھرمار ہوتی ہے جو کہ ٹوتھ برش میں نہیں ہوتی۔معائنے میں پایا گیا کہ مسواک میں ایسکوربک ایسڈ، tri-methylamine، کلورائیڈ، فلورائیڈ، سلیکا،ریسنز اور سلواڈورین شامل ہیں جو سوجن اور زخمی مسوڑھوں کو ٹھیک کرنے اور مسوڑھوں پر محرک اثر پیدا کرنے، ٹارٹر اور دیگر میل کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مزید برآں یہ اجزا دانتوں کی سخت بافتوں کو دوبارہ معدنیات سے پاک کرنے بھی مدد کرتے ہیں، دانتوں کو سفید کرتے ہیں، جراثیموں سے رکاوٹ فراہم کرتے ہیں، اور لعاب کے بہا کو بڑھاتے ہیں۔

اس کے علاوہ مسواک میں صحت بخش تیل، ٹینک ایسڈ، سلفر اور اسٹرولز بھی ہوتے ہیں جو انفیکشن کو روکتے ہیں، بدبو اور جراثیم کش خصوصیات سے منسوب ہوتے ہیں، دانتوں کو خراب ہونے سے روکتے ہیں اور ذائقے کے احساس کو بہتر بناتے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…