ننکانہ صاحب(این این آئی)وقت سے پہلے بڑھاپے کے مرض میں خطرناک حد تک اضافہ ،نوجوانوں میں وقت سے پہلے بڑھاپے کا مرض خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے ،ماہرین کے مطابق جدید طرز زندگی نے بیس اور تیس سال کے افراد کو خون کی شریانوں ،جوڑوں کے درد اور دیگر ایسے امراض کا شکار بنادیا ہے جو کہ عام طور پر نوجوانوں میں وقت سے پہلے بڑھاپے کا باعث بن رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ بیٹھنے اور کھڑے ہونے کا ناقص انداز اور سست طرز زندگی بھی قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بن رہا ہے ۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پچیس سے پینتالیس سال کے افرا د میں قبل از وقت بڑھاپا عام ہوتا جارہا ہے جس کی بنیادی وجہ زیادہ وقت کرسیوں پر بیٹھنا،ٹی وی دیکھنا اور اسمارٹ فونز کا استعمال شامل ہے اور آج کل نوجوانوں میں ایسے امراض پھیل رہے ہیں۔