منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 101 افراد چل بسے ،4140نئے کیسز

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 559 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 101 افراد اس موذی وبائ￿ کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 140 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 63 فیصد ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی

خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 889 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 688 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 93 ہزار 901 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار690 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 10 لاکھ 43 ہزار 898 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 637 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 78 لاکھ 9 ہزار 969 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 لاکھ 5 ہزار 214 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 5 کروڑ 51 لاکھ 78ہزار 137 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 32 ہزار 637 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 6 ہزار 910ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 94 ہزار 738 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 915 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار 402 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 988 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 99 ہزار 516 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 866 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 248 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 339 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 32 ہزار 228 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 698 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 919 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 173 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…