اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

چند مخصوص غذائی سپلیمنٹس کووڈ 19 کا شکار ہونے کا خطرہ  کم کرسکتے ہیں،طبی ماہرین کی تحقیق میں حیران کن انکشاف

datetime 21  اپریل‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)ملٹی وٹامنز، مچھلی کے تیل، پروبائیو ٹیکس یا وٹامن ڈی سپلیمنٹس کا استعمال کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا شکار ہونے کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن سی، زنک یا لہسن کے سپلیمنٹس سے وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ کم نہیں ہوتا۔محققین نے بتایا کہ

مختلف معروف افراد کی جانب سے کووڈ 19 سے بچائو اور علاج کے لیے مختلف سپلیمنٹس کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں ان کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔غذائی سپلیمنٹس سے مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے میں مدد مل سکتی ہے مگر تحقیق میں یہ جائزہ لیا گیا کہ مخصوص سلیمنٹس کس حد تک کورونا وائرس کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔اس مقصد کے لیے محققین نے کووڈ 19 سیمپٹم اسٹڈی ایپ کے صارفین کی خدمات حاصل کرکے یہ دیکھا غذائی سپلیمنٹس کا استعمال کرنے والے افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص کا خطرہ کس حد تک کم ہوتا ہے یا نہیں۔اس ایپ کو برطانیہ، امریکا اور سوئیڈن میں مارچ 2020 مں متعارف کرایا گیا تھا جہاں لوگ انی حالت کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہیں۔اس تحقیق کے لیے محققین نے اس ایپ کو استعمال کرنے والے 3 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ صارفین کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات کا تجزیہ کیا۔ان افراد نے بتایا تھا کہ مئی سے جولائی 2020 کے دوران انہوں نے کس حد تک غذائی سپلیمنٹس کا استعمال کیا تھا جبکہ ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ اگر کروایا توکے نتائج بھی حاصل کیے گئے۔مئی سے جولائی کے دوران ایک لاکھ 75 ہزار افراد نے غذائی سپلیمنٹس کا استعمال کیا جبکہ ایک لاکھ 97 ہزار افراد نے ایسا نہیں کیا،مجموعی طور پر مئی سے جولائی کے دوران 23 ہزار 521 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 3 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ کا ٹیسٹ نیگیٹو رہا۔محققین نے معمول کی غذا، پہلے سے

مختلف بیمارییاں اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر دریافت کیا کہ پروبائیوٹیکس، مچھلی کے تیل کے کیپسول یا اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، ملٹی وٹامنز یا وٹامن ڈی کا استعمال کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ بالترتیب 14، 12، 13 اور 9 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔تاہم زنک، وٹامن سی یا لہسن کے سپلیمنٹس سے ایسا کوئی اثر محققین دریافت نہیں کرسکے۔جب محققین نے جنس، عمر اور جسمانی وزن کا جائزہ لیا تو انہوں نے دریافت کیا کہ ہر عمر اور وزن کی حامل خواتین کو پروبائیوٹیکس، مچھلی کے

تیل، ملٹی وٹامنز اور وٹامن ڈی سے تحفظ ملتا ہے، تاہم ایسا واضح تعلق مردوں میں نظر نہیں آیا۔اسی طرح کے نتائج امریکا( 45 ہزار سے زیادہ افراد)اور سوئیڈن 27ہزار سے زیادہ افرادکے ڈیٹا میں بھی سامنے آئے۔امریکا اور سوئیڈن میں پروبائیوٹیکس سے بالترتیب 18 اور 37 فیصد خطرہ کم دریافت ہوا، مچھلی کے تیل کے کیپسول کے صارفین میں بالترتیب 21 اور 16 فیصد، ملٹی وٹامنز استعمال کرنے والوں میں 12 اور 22 جبکہ وٹامن ڈی سلیمنٹس استعمال کرنے والوں میں 24 اور 19 فیصد خطرہ کم دریافت ہوا۔یہ ایک مشاہداتی تحقیق تھی تو اس میں سپلیمنٹس سے ہونے والے فائدے کی وجہ کا تعین نہیں کیا

جاسکا، جبکہ محققین نے تحقیق کے کافی پہلوں کے محدود ہونے کا اعتراف کیا۔مگر ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ خطرے میں کمی کا اثر بہت زیادہ نہیں مگر پھر بھی اہم ہے اور اس حوالے سے بڑے کلینکل ٹرائلز ہونے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ غذائی اجزا بشمول وٹامن ڈی مدافعتی نظام کے صھت مند افعال کے لیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں اور یہ بیماریوں کی روک تھام اور صحتیابی میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مگر اب تک اس حوالے سے شواہد نہ ہونے کے برابر تھے جن سے ثابت ہوتا ہو کہ غذائی سپلیمنٹس جسم کے معمول کے مدافعتی ردعمل کو کس حد تک بہتر کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…