اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صحت مند زندگی اور لمبی عمر کا راز تازہ سبزیوں اور پھلوں میں چھپا ہے،امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ صحت مند زندگی اور لمبی عمر کا راز تازہ کچی سبزیوں اور پھلوں میں چھپا ہے۔یہ انکشاف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشنز فلیگ شپ جرنل سرکولیشن میں
شائع ہونے والی تحقیق میں کیا گیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کو صحت مند زندگی گزارنے کےلیے اپنے دن کےدو حصے پھلوں اور تین حصے سبزیوں کے مختص کریں۔ تحقیق کے مطابق اس طرح کرنے سے انسان متعدد بیماریوں سے بچ جاتا جس میں عارضہ قلب، شوگر، کولیسٹرول لیول، بلڈ پریشر اور کینسر جیسی مہلک و جان لیوا بیماریاں بھی شامل ہیں۔تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بالغ افراد کا صرف 10 فیصد روزانہ کی بنیاد پر پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرتا ہے۔19 ممالک کے بیس لاکھ انسانوں پر کی جانے والی تحقیق میں نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ جو لوگ روزانہ کی بنیاد پر سبزی اور پھلوں کا استعمال کرتے ہیں ان کی زندگی دیگر افراد کے مقابلے میں کافی بہتر اور صحت مند ہوتی ہے۔