جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

نوجوانی میں بھنگ کا استعمال کونسے خوفناک مرض میں مبتلا کرتا ہے ؟طبی ماہرین کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق نوجوانی میں بھنگ کا استعمال امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے۔سگریٹ نوشی کے دل کی بیماریوں اور خون کی رگوں میں تبدیلی کا سبب بننے کے حوالے سے سب جانتے ہیں۔ لیکن طویل عرصے تک بھنگ استعمال کرنے سے امراض قلب کی بیماریاں لاحق ہونے کے بارے میں کم ہی لوگوں کو علم ہوگا۔ واضح رہے کہ الکوحل کے بعد

بھنگ دنیا بھر میں سب سے زیادہ بطور تفریحی نشے کے استعمال کیا جاتا ہے۔ کینیڈا کی گولیف یونیورسٹی میں کی جانے والی یہ تحقیق حال ہی میں جرنل آف اپلائیڈ فزیالوجی میں شائع ہوئی ہے اور اس میں ان ایسے نوجوانوں کا تجزیہ کیا گیا جو کہ ابتدائی عمر سے بھنگ کا استعمال شروع کرتے ہیں۔تحقیق میں ان خطرات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ یہ نشہ ان نوجوانوں میں امراض قلب کے حوالے سے کس قدر اثرات مرتب کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھنگ نوجوانوں کے دل اور خون کی نالیوں میں ایسی تبدیلیوں کا سبب بنتا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس تحقیقی ٹیم نے 19 سے 30 برس کے 35 افراد کا تجزیہ کیا جن میں نصف بھنگ کا استعمال کرتے تھے۔انکے دل اور خون کی نالیوں کے الٹرا سائونڈ امیج کا معائنہ کیا گیا جس کے نتیجے میں یہ معلوم ہوا کہ انکی خون کی نالیاں تنگ ہوگئی تھیں اور ان کے افعال بھی متاثر ہوئے تھے۔ جوکہ امراض قلب کے خطرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…