ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بغیر کاٹے ہی پتا چل جائے گا کہ میٹھا ہے یا پھر پھیکاتربوزیا خربوزے پر یہ نشانی دیکھ کر خریدیں

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک تربوز کو خریدنا کسی رسکی سرمایہ کاری سے کم نہیں کیونکہ عام طور یہ بہت بڑے ہوتے ہیں اور اگر پھل فروش کاٹ کر نہ دکھائے تو جاننا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ اندر پھل کیسا ہوگا تاہم اگر آپ میٹھا اور پکا ہوا تربوز خریدنا چاہتے ہیں تو آپ چند چیزوں کے بارے میں جان لیں تو آپ پھل کو کاٹ کر دیکھیں بغیر بھی اس کے بارے میں درست بتاسکتے ہیں.

نشان کو دیکھیں فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا کسی تربوز کے پکے ہوئے اور کھانے کے قابل ہونے کی سب سے بڑی نشانی اس پر موجود ایک نشان یا دھبہ ہوتا ہے. ہر اچھے تربوز میں ایک زرد پیلے رنگ کا دھبہ چھال پر موجود ہوتا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ پکا ہوا اور میٹھا ہے تاہم اگر یہ نشان زردی مائل سبز یا سفید ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تربوز کھانے کے لیے ابھی پکا نہیں. زیادہ وزنی اچھے تربوز کی ایک اور نشانی اس کا وزن ہوتی ہے. اگر آپ تربوز کو اٹھائیں اور وہ بہت وزنی محسوس ہو یعنی دیکھنے کے مقابلے میں زیادہ بھاری محسوس ہو تو سمجھ لیں کہ آپ نے درست پھل کو چن لیا ہے. تربوز جتنا وزنی ہوگا اتنا ہی زیادہ اچھا ہونے کا امکان ہےبجا کر دیکھیں تربوز کو لینے سے پہلے ہلکے سے ہاتھ سے بجا کر دیکھیں اور اگر وہ آواز کرخت یا کسی چیز کو ٹھونکنے جیسی لگے تو پھل کو مسترد کردیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو اس چن لیں اگر ایک تربوز ان تینوں ٹیسٹوں میں کامیاب ہوجائے تو وہ یقیناً ذائقہ دوبالا ہو گا ۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…