ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکٹروں کی من مانیاں ختم نسخے پر دوا کا نام لکھنے پر پابندی عائد جاری نوٹیفکیشن کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ)نے تمام ڈاکٹرز کو نسخے میں ادویات کا برانڈ اور نام لکھنے سے روکنے کے احکامات جاری کردیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریپ کی جانب سے ڈاکٹرز کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مریض کو نسخے میں دوا

کا نام اور برانڈ لکھ کر نہ دیں۔ڈریپ کی جانب سے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز مریض کو دیے جانے والے نسخے میں صرف دوا کا فارمولا لکھیں گے۔ نجی اور سرکاری سطح پر ڈاکٹرز بااثر میڈیسن کمپنیوں کا مہنگا نسخہ لکھ دیتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے نسخے میں برینڈ کا نام لکھنے سے مریض مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں، جس سے عام مریض پر بوجھ پڑتا ہے ۔ڈریپ نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز ادویات کے برینڈ کے نام کی بجائے سالٹ لکھیں گے اور انہیں صرف ادویات کا فارمولا لکھنے کی اجازت ہوگی۔ نسخے پر کسی بھی کمپنی یا اس کی دوا کا نام لکھنا غیر قانونی اقدام میں شمار کیا جائے گا۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے نوٹی فکیشن میں لکھا کہ پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ کو متعدد بار بااثر میڈیسن کمپنیوں کے برینڈ نام لکھنے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں، اسی بنیاد پر ادویات کا نام لکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…