ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

نہارمنہ آملہ کھانےسے کیا ہوتا ہے؟فوائد جان کر اسے سونے کے بھاؤ خریدیں گے

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اگر آپ ایکنی، کیل مہاسوں اور موٹاپے سے پریشان ہیں اور ہر دوا، علاج اور ورزش سے مایوس ہو چکے ہیں تو ایک آخری آپشن سمجھ کر نہار منہ آملہ آزمائیں، اس کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے ۔ماہرین غذائیت کے مطابق بالغ افراد روزانہ کی بنیاد پر 75 سے 90 ملی گرام آملہ کا استعمال کر سکتے ہیں، غذائیت کے لحاظ سے آملہ کے 100 گرام میں 58 کیلوریز

، 3.4 فیصد فائبر ، 13.7 فیصد کاربوہائیڈریٹس، 50 فیصد کیلشیم ، 1.2 ملی گرام آئرن، 9 مائیکروگرام کروٹین اور وٹامن سی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے ۔نہار منہ ایک سے دو آملہ کھانے سے انسانی صحت پر کیا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟(کیل مہاسوں کا علاج)۔آملہ کیل مہاسوں کا قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں ، ۔آملہ کھانے سے معدے کی صحت اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے جس کے نتائج جلد پر بھی آتے ہیں ، آملہ کھانے سے جلد صاف شفاف اور ضدی ایکنی سے پاک ہو جاتی ہے ، ایٹی آکسیڈنٹ اجزا جسم سے فاضل مادوں اور بیکٹیریا کا صفایا کرتے ہیں جس سے مجموعی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ایکنی کے خاتمے کے لیے نہارمنہ ایک سے دو آملہ 4 ہفتوں تک بلا ناغہ کھائیں ۔(وزن میں کمی)آملہ کا جوس، پاؤڈر یا اس کا پھل نہار منہ کھانے سے وزن میں واضح کمی آتی ہے ، آملہ کھانے سے میٹابالز تیز ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ضدی چربی کے پگھلنے کے عمل میں تیزی آتی ہے ۔(موسمی وائرل اور انفیکشن سے بچاؤ)آملہ ایک سیٹریس پھل ہے، موسم گرما کے آتے ہی گرمی سے بخار اور اور لُو لگ جانے سے زکام ہو جانا عام سی بات ہے ، موسم سرما میں بھی وائرل اور انفیکشن سے بچنا مشکل ہوتا ہے ، اگر آپ کا قوت مدافعت کمزور ہے اور موسم کے بدلتے ہی بیمار پڑ جاتے ہیں تو آملہ آپ کے لیے بہترین قدرتی علاج ہے،نہار منہ آملہ کھانے سے قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے اور موسم کی سختیوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے ۔(معدے کی بیماریوں کا علاج)قبض کی

شکایت سے لے کر پیٹ پھولنے تک سب بیماریوں کا عالج آملے سے کیا جا سکتا ہے ، اس میں موجود فائبر اور وٹامن سی غذا کو صحیح طریقے سے ہضم ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے اور معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق قبض کی شکایت سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں، اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے نہار منہ آملہ کھانا نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…