ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا کی تیسری لہر نے ایک دن میں بڑی تباہی مچادی  149افراد جاں بحق ، ہزاروں نئے کیسز رپورٹ

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)18 اپریل گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 149 اموات ہوئیں جن میں سے 56 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 127 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 81 فیصدملاہور میں 80 فیصد،گوجرانوالہ میں 88 فیصد اور مردان میں 60 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 73 فیصد،گجرات میں 71 فیصد،سوات میں 67 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 71 ہزار 836 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 22, پنجاب میں 44 ہزار 626, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 382, اسلام آباد میں 5 ہزار 507, بلوچستان میں 641,گلگت بلتستان میں 390, آزاد کشمیر 1 ہزار 268 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 483 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 528 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہزار 559 ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 285 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 15 ہزار 524, بلوچستان میں 20 ہزار 822, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 176، اسلام آباد میں 69 ہزار 556,

خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 5 ہزار 438، پنجاب میں 2 لاکھ 67 ہزار 572 اور سندھ میں 2 لاکھ 72 ہزار 197 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 243 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 551 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

پنجاب میں 7 ہزار 430 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 82 مریض ہسپتالوں میں اور 15 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 867 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 635 اموات جبکہ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 223 اموات، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 433 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 367 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 630 ہسپتالوں میں 5 ہزار 285 مریض زیر علاج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…