جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سبز الائچی اور لونگ کو آپس میں ملا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے ؟ افادیت جان کر آپ اسے عادت بنا لیں گے 

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینے کی جکڑن، گلے کی سوزش اور خشک کھانسی آج کل بہت زیادہ پھیلی ہوئی ہےجس کی شکایت اکثر لوگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ تمام ایسی بیماریاں ہیں جن میں اکثر ہی انسان مبتلانظر آتا ہے۔بظاہر یہ عام ہونے والی بیماریاں ہیں لیکن ان کے ہوتے ہی مشکلات کی ایک لائن لگ جاتی ہے جن میں کھانا نہ کھانے کا دل چاہنا،

منہ کا ذائقہ تبدیل ہوجانا، بے آرامی اور گلے میں درد ہونا وغیرہشامل ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ان تمام تکالیف کا علاج گھرکے چکن میں موجود چیزوں سے با آسانی کیا جاسکتا ہے اور آلائچی ان میں سے ایک ہے۔ماہرین صحت کے مطابق آلائچی کو چبانے سے اس میں سے تیل نکلتا ہے جو کہ نظام انہضام کے لیے بے حد مفید ہے۔ یہ گلے کی تکلیف، کانسی اور سردی جیسی بیماریوں سے بھی نجات دلاتی ہے۔ ایک چھوٹی سی سبز آلائچی میں چند ایسے غذائیاجزاء موجود ہیں جوانسانی صحت کو تندرست اور توانا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔گلےکی تمام تکالیف کا گھریلو علاج ’آلائچی‘ سےکیسے کریں؟کھانسی کا علاج:کھانسی سے نجات پانے کے لیے ایک چٹکی آلائچی پائوڈر، ایک چٹکی نمک، ایک چائے کا چمچہ گھی اور آدھا چائے کا چمچہ خالص شہد لیں اوران تمام اشیاء کو مکس کر کے کھا لینے سے کھانسی میں سو فیصد آرام آئے گا۔خشک کھانسی کے لیے:خشک کھانسی کو دور کرنے کے لیے سبز آلائچی اور لونگ کو ملا کر کھا لینے سے

کھانسی ختم ہوجائے گی۔کھانسی اور سینے کی جکڑن کا علاج:کھانسی کے ساتھ ہی سینے کی جکڑن کے آرام کے لیے الائچی اور مصری 1 اور3 کے تناسب سے لیں اس کے بعد دونوں اشیاء کو اچھی طرح پیس لیں پھر دن میں تین مرتبہ اس پائوڈرکو (ایک چائے کا چمچہ) ایک گلاس پانی

کے ساتھ کھالینےسے موثر نتائج سامنے آئیں گے۔ سردی کا علاج :سردی لگ جانے کی صورت میں اس سے بچائو کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آلائچی کی چائے بنا کر پی لی جائے، یہ سردی کو دور کرنے کے لیےنہایت بہترین اور آسان عمل ہے۔اس کے علاوہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گلے

کی سوزش، کھانسی، نزلہ اور دیگر گلے کی بیماریوں سے بچائو کے لیے اپنے کھانوں میں آلائچی کا استعمال باقاعدگی سےکریں۔گلے کی بیماریوں کے علاوہ آلائچی اور بھی دوسری بیماریوں کے لیے مفید ہے جن میں بدہضمی، سانس اور منہ کی بد بوکو ختم کرنا، تیزابیت کی شکایات، بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچناشامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…