بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

پیاز کھائیں اور گرمی کی ان بیماریوں کو دور بھگائیں موسم گرما میں پیاز کھانے کے حیرت انگیز فوائد

datetime 18  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کچھ پھل اور سبزیوں میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو آپ کے جسم کو گرمی سے بچنے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں، ان میں سے ایک پیاز ہےاس سبزی کو کچی اور پکی دونوں طرح سے کھایا جاتا ہے. پیاز آئرن، اینٹی آکسیڈینٹ، ضروری وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، اس میں فولیٹ سمیت

وٹامن سی اور بی کی بھی موجود ہوتا ہے اس موسم گرما میں خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اپنی غذا میں پیاز لازمی شامل کریں اور حیرت انگیز صحت سے متعلق فوائد حاصل کریں۔ پیاز کے کرشماتی فوائد:آپ کا جسم ٹھنڈا رہے گا: موسم گرما میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے پیاز کافی مشہور ہیں کیونکہ اس میں ٹھنڈک کی خصوصیات موجود ہیں. اس میں مستحکم تیل ہوتا ہے جو جسم کے درجہ حرارت کو متوازن بنانے میں مدد کرتا ہے.گرمیوں میں ، پیاز کو سلاد کے طور پر کچا کھایا جاسکتا ہے. ذائقہ بڑھانے کے لئے کچی پیاز پر کچھ نچوڑ لیں۔ جیسے لیمو اور چاٹ مسالہ وغیرہ، اس کے علاوہ پیاز کھانے سے ہمارے جسم کو وٹامن سی بھی کثرت سے ملتا ہے.ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے: پیاز آپ کے بلڈ پریشر کے لیے بھی مفید ہے. اس میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے. ہائی بلڈ پریشر والے افراد پیاز کو بطورِ سلاد استعمال کریں. ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید:

ذیابیطس کے مریضوں کو بھی اپنی غذا میں پیاز شامل کرنا چاہیے. پیاز کا گلیسیمک انڈیکس 10 سے کم ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھا ہوتا ہے. اس میں بہت کم کاربس اور کثیر مقدار میں فائبر ہوتا ہے. یہ خصوصیات مل کر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے پیاز کو

ایک بہترین سبزی بناتی ہیں.آنت اور قلبِ صحت کو فروغ ملتی ہے: پیاز میں فائبر اور پری بائیوٹک کی اچھی مقدار اسے آنت کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند بناتی ہے. پیاز کی مدد سے ہمارا نظام ہاضمہ بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے. پیاز سے کولیسٹرول کی سطح کنٹرول ہوتی ہے جس سے ہماری قلبِ صحت کو فروغ ملتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…