جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آدھا چمچ اجوائن سے جسم سے خون کے سارے زہریلے مادے باہر ، کولیسٹرول لیول پر لانے کا بہترین نسخہ 

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اجوائن کے نہار منہ کھانے سے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن سے اکثر افراد نا واقف نظر آ تے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اجوائن غذائیت سے بھر پور جز ہے، اس میں ڈائیٹری فائبر اور اینٹی سیپٹک اور اینٹی انفلامینٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کے سبب اس کے استعمال سے خون سے مضر صحت مادوں کا صفایا ممکن ہوتا ہے جس کے نتیجے میں

مجموعی صحت سمیت خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، ناہر منہ اجوائن کا استعمال واضح طور پرموٹاپے میں کمی لاتا ہے۔ اجوائن دوا کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے، اس کے استعمال سے معدے سے متعلق شکایات دور ہوتی ہیں، سردی، نزلہ ، زکام اور بخار میں کمی آتی ہے، اجوائن کا قہوہ بنا کر اگر دن میں دو بار پی لیا جائے تو بخار جلد ٹوٹ جاتا ہے، سانس میں تکلیف کی شکایت دور ہوتی ہے جبکہ اس کے باقاعدگی سے استعمال سے جسم میں چربی جمنے کا عمل رُک جاتا ہے اور غذا کے ساتھ لیا گیا اضافی کولیسٹرول ہضم ہونے کے بعد جمنے کے بجائے جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔اجوائن کے استعمال سےحاصل ہونے والے بے شمار فوائد سے کیسے مستفید ہوا جائے؟ اجوائن کو وزن میں کمی کے لیے استعمال کرنے والے افراد اسے روزانہ نہار منہ پھانک سکتے ہیں، اجوائن آدھا سے ایک چمچ لیں اور اسے پھانک کر پانی پی لیں۔ ایک لیٹر پانی کو ابالیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ اجوائن ڈال لیں اور پھر 3 سے 4 منٹ تک ابالیں، پانی کی رنگت بدلنے پر چولہا بند کردیں اور پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں، پانی کو چھان لیں اور پھر بوتل میں بھرکر دن بھر پیتے رہیں۔ اجوائن کا پانی نہ صرف نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے بلکہ میٹابولزم کی رفتار بھی بڑھاتا ہے، میٹابولزم کی رفتار جتنی زیادہ ہوگی، اتنی ہی کیلوریز زیادہ جلیں گی، اس کے نتیجے میں چربی بہت تیز رفتاری سے گھلنا شروع ہوجائے گی۔ اجوائن کا استعمال وٹامن سی سے بھر پور پھل لیموں کےساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیموں جسمانی اعضاء اور خون کی صفائی میں مدد دیتا ہے، اجوائن جسمانی وزن میں کمی کے ساتھ توند کی چربی گھلانے کے لیے جادوئی تاثیر رکھتی ہے۔ اجوائن اور لیموں پانی بنانے کا طریقہ: اجوائن کے کٹے ہوئے پتے لیں، اگرا جوائن کے پتے نہ ملیں تو اجوائن کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، اب ایک لیموں کو نچوڑ کر رس نکال لیں، ان دونوں کو بلینڈر میں ڈالیں اور ایک کپ پانی کا اضافہ کرکے بلینڈ کرلیں۔ اس مشروب کو خالی پیٹ ( کھانا ہضم ہو جانے کے بعد) یا صبح نہار منہ پئیں، اس عمل سے چند ہفتوں میں توند کی چربی نمایاں حد تک گھل جائے گی۔ اجوائن کے استعمال کے مزید فوائد: اجوائن کے دانے پیس لیں اور پانی میں ملا کر ذرا سا نمک ڈالیں اور پی لیں، اس سے معدے اور جگر کیصفائی ممکن ہوتی ہے، دائمی قبض کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اجوائن کا قہوہ معدے اور جگر کی بیماریوں میں اکسیر فوائد فراہم کرتا ہے، جو افراد انگریزی دوا روزانہ کھاتے ہوں اُن کے لیے اجوائن کا قہوہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اجوائن کے قہوے سے بدہضمی اور گیس اور جگر کی کمزوری ختم ہوجاتی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…