ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

آپریشن نہیں صرف قطرے، کیسے مسلمان سائنسدان نے قرآن پاک سے موتیے کا علاج دریافت کر کے انقلاب برپا کردیا؟

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سویٹزر لینڈ کی ایک دوا بنانے والی فیکٹری نے ایک نئی دوا تیار کی ہے جسے قرآن کی دوا کا نام دیا گیا ہے- یہ دوا بنیادی طور پر آنکھوں کے موتیا کیلئے ہے اس سے موتیا سرجری کے بغیر ٹھیک ہو جاے گا-درحقیقت اس دوا یا قطروں کا نسخہ ایک مصری ڈاکٹر عبدالباسط محمد نے اپنی بہترین تحقیق سے تیار کیا ہے، یہ دوا

انسان کے پسینے والے غدود سے بنائی گئی ہے اور اس سے شفاء یابی کے امکانات 99 فیصد ہیں جو یورپمیں اور امریکہ میں رجسٹرڈ ہو چکی ہے، اور یہ رپورٹ بھی شائع ہو چکی ہے کہ آنکھ میں ڈالنے والے قطرے بنائے جا چکے ہیں-یہ سب کیسے ممکن ہوا ہے اس کیلیے ایک بہت ہی خوبصورت واقعہ ہے جس سے ڈاکٹر عبدالباسط کے اندر ایک طوفان برپا کر دیا اور اتنا بڑا جذبہ پیدا ہوا-ڈاکٹر عبدالباسط کہتے ہیں کہ ایک صبح میں سورۃ یوسف پڑھ رہا تھا اور میری توجہ آیت نمبر 84 اور اس کے بعد کی آیات کی طرف مبذول ہو گئی- کہ “ سیدنا یعقوب علیہ السلام اپنے بیٹے یوسف علیہ السلام کے غم میں رو رو کر آنکھیں ضائع کر لیں اور آنکھیں بالکل سفید ہو گئی ان میں موتیا اتر آیا، اور نظر ختم ہو گئی- اور جب سیدنا یوسف علیہ السلام کا کرتا ان کی آنکھوں کو لگایا گیا تو ان کی آنکھیں ٹھیک ہو گئیں ان کا موتیا ٹھیک ہو گیا اور نظر واپس آ گئی! یہاں آ کر میرا دماغ روشن ہوا۔۔ تو میں نے سوچنا شروع کر دیا، کہ سیدنا یوسف علیہ السلام

کے کرتے میں کیا ایسی چیز ہو سکتی ہے جس نے ان کی آنکھوں کو ٹھیک کیا کیونکہ قرآن میں اللہ فرماتا ہے کہ غور کرنے والوں کیلئے بہت ساری نشانیاں ہیں، موتیا کیسے ٹھیک ہو گیا! کون سی چیز ہو سکتی ہے جس سے اللہ کے حکم سے فائدہ ہوا؟اور آخر کار میں اس نتیجہ پر

پہنچا کہ پسینہ کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی؟اس کے بعد میں نے اس پر سوچنا شروع کیا اور پسینہ اور اس کے اندر کون سے کیمیکل اجزا ہوتے ہیں اس پر تحقیق شروع کر دی، اور پھر میں نے 350 مریضوں پر اس کا تجربہ شروع کر دیا، اور یہ دوا تین مرتبہ روزانہ دو ہفتوں

کیلٸے استعمال کروائی-آخر کار مجھے 99 فیصد نتائج ملے، اور یہ میرے لیئے بہت بڑی کامیابی تھی، اور یہ قرآن کا بہت بڑا معجزہ تھا۔ اور اب یہ دوا یورپ اور امریکہ کی کمپنیاں پیٹینٹ نمبر لے کر اس معجزہ کو دوا کی صورت میں ایک بے مثال ایجاد کے طور پر رکھنے والی ہیں-

اپنے بہترین نتایج اور تحقیق کے بعد ایک سوئس کمپنی کے ساتھ انہوں نے معاہدہ کیا ہے جو اس دوا کو مارکیٹ کرے گی اور اس کا نام ہوگا قرآن کی دوا، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ہم نے قرآن کو زمین پر بھیجا جو کہ شفاء ہے اور رحمت ہے مگر جو اس پر یقین رکھتے ہیں!!

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…