پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

ایک ایسی چائے جو آپ کو موسم کی تمام بیماریوں سے بچاتی ہے

datetime 4  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )موسم کے بدلتے ہی نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی جیسی چھوٹی مگر تکلیف دہ بیماریاں بھی عام ہو جاتی ہیں جس سے ہر گھر میں متاثرہ افراد نظر آ تے ہیں، مشکل کی بات یہ ہے کہ ان موسمی بیماریوں کی شعبہ طب سے تاحال کوئی مناسب دوا بھی دستیاب نہیں آ سکی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق موسم کے بدلتے ہی اپنی صاف ستھرائی

کا خاص خیال رکھنا چاہیے، گرم تاثیر اور قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں اور سٹریس پھلوں سمیت خشک میوہ جات کا بھی استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ماہرین کے مطابق ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیےسب سے آسا ن طریقہ یہی ہے کہ ان کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں اور موسمی وائرسز سے بچنے کے لیے ناک، منہ، حلق، لباس اور اپنی صفائی کا خیال رکھا جائے۔موسم سرما کے دوران اگر روٹین میں گرم مشروبات کا ضافہ کر لیا جائے تو یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، لہٰذا مندرجہ ذیل مختلف طریقوں سے بننے والے قہوے تحریر ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کا وقت آ گیا ہے۔ ادرک کی چائے موسم سرما میں سخت سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ادرک کی چائے کو بہترین آپشن قرار دیا جاتا ہے، ادرک وٹامن سی، میگنیشیئم اور دیگر معدنیات سے بھرپور ہونے کے باعث صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ ادرک کی چائے بنانے کے لے ایک انچ کا ٹکرا 4 کپ چائے کے لیے استعمال کریں، 4 کپ پانی میں ادرک ابالیں اور

چولہے سے اتار لیں، اب اس میں کالی مرچ، شہد اور لیموں شامل کر کے استعمال کریں۔ شہد اور تخم بالنگا نزلہ، زکام اور کھانسی سے بچنے کے لیے شہد اور تخم بالنگا کا استعمال بہترین ہے، ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ تخم بالنگا بھگو دیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ

شہد شامل کرکے ابال لیں اور دن میں ایک بار استعما کریں۔ گرم مسالے کا قہوہ سردی بھگانے، گلے کے درد میں آرام ، بلغم کے خاتمے اور جسم کے درد میں آرام کے لیے گرم مسالے کا قہوہ نہایت موزوں ہے۔ گرم مسالے کا قہوہ بنانے کے لیے لونگ پانچ عدد، دارچینی دو ٹکڑے،

دیسی اجوائن دو گرام ایک گلاس پانی میں ابال کر چھان لیں، اب اسے نیم گرم ہونے پر اس میں شہد شامل کر لیں، چاہے تو لیموں کے چند قطرے بھی شامل کر لیں، اس قہوے کو دن میں دو بار نیم گرم استعمال کریں ۔ سبز چائے سبز چائے کو زیادہ تر وزن کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا

ہے لیکن سبز چائے کے اِس کے علاوہ بھی بہت سے فوائد ہیں، سبز چائے میں اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیت موجود ہوتی ہے اور سبز چائے کو صحت مند مشروب بھی کہا جاتا ہے۔اِس میں موسمی بیماریوں سے لڑنےکی خصوصیت بھی ہوتی ہے، دِن میں اگر سبز چائے کا ایک کپ بھی پی لیا جائے تو اِس سے آپ کو سردی بھی کم لگے گی، اِسی لیے ٹھنڈے علاقوں میں سبز چائے کا بہت زیادہ استعمال کیاجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…