پشاور (این این آئی) خیبرپختونخوا کے گائنی وارڈ اور لیبر روم میں موبائل فون کے استعمال پر پاپندی عائد کردی گئی۔ گائنی وارڈ اور لیبر روم میں موبائل فون کے استعمال پر پاپندی کے فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی ہسپتالوں دونوں پر ہو گا،ہسپتال میں گائنی وارڈ اور لیبر روم میں ویڈیو اور تصاویر بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔