اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا سے درجنوں افراد انتقال کر گئے  

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 64 افراد انتقال کر گئے اور 1910 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40821 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1910 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 64 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے

مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 4.67 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11514 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 39387 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33295 ہے اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2371 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 94578 ہوگئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 243683 ہوگئی ہے جب کہ 3957 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 155805ہے اور 4661 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18788 اور ہلاکتیں 193 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 66198 اور 1870ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، آزاد کشمیر میں 8931 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 259 افراد انتقال کرگئے اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4906 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41076 ہے اور اب تک 472 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…