منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

دوران سفر منہ بند رکھیں انسداد کرونا کیلئے ڈاکٹروں کا عجیب مشورہ

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس ،نیویارک(این این آئی )فرانسیسی ڈاکٹروں نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے ایک انوکھا مشورہ دیا ہے اورکہاہے کہ وبا پر قابو پانے کے لیے لوگ سفر کے دوران بسوں اور ریل گاڑیوں میں ماسک پہننے کے ساتھ منہ بند رکھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی اکیڈمی آف فزیشنز

نے ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سب وے ٹرینوں ، بسوں یا کہیں بھی ایسی عوامی جگہوں پر بات کرنے یا فون کال کرنے سے گریز کرنا چاہیے جہاں معاشرتی دوری ممکن نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں گذشتہ مئی سے ماسک لازمی ہیں لیکن مسافر اکثر فون پر بات کرنے کے لیے ماسک ہٹا دیتے ہیں۔ فرانسیسی ماہرین زیادہ ڈرامائی اقدامات پر زور دے رہے ہیں۔ ان اقدامات میں تیسرے لاک ڈائون کا مشورہ بھی شامل ہے۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 21 لاکھ 30 ہزار 293 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 13 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 24 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 27 ہزار 635 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 55 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے

اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 376 اور ایک کروڑ 6 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 475 اور 88 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 36 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 68 ہزار 971 ہے۔برطانیہ میں 36 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 97 ہزار 329 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 30 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر

اور 72 ہزار 877 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 26 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 55 ہزار 441 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 55 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 85 ہزار 162 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ 24 ہزار 328 افراد متاثر اور 24 ہزار 933 ہلاک ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…