بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم سے ہلاکتوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)کورونا کئی نئی قسم سے برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ ہوا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 80 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ امریکہ میں کورونا وائرس کے ناصرف کیسز بلکہ اس وبا سے اموات بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیں، یہاں پہلی بار کورونا وائرس سے 1 روز میں 4 ہزار سے زائد اموات

واقع ہوئی ہیں۔33 کروڑ سے زائد آبادی کے حامل ملک امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 3 لاکھ 74 ہزار 124 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 32 ہزار 45 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 86 لاکھ 14 ہزار 604 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 34 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 31 لاکھ 43 ہزار 317 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ نے بیرونِ ملک سے آنے والوں کے لیے کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی کر دیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ پر سفری پابندیوں میں توسیع کر دی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 79 ہزار 833 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 29 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔برطانیہ میں سائنسدانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے، کورونا کی نئی قسم کو موجودہ لاک ڈاؤن سے روکنا مشکل ہے، آسٹریلیا کے علاقے گریٹر برسبین میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا کیس سامنے آ نے کے بعد یہاں جمعہ سے3 روز کے لاک ڈاون کا

اعلان کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز آئندہ ماہ(فروری میں)ہو گا۔آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 909 ہوئی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 28 ہزار 568 ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور

اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 85 لاکھ 3 ہزار 304 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 6 ہزار 749 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار 950 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 332 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 36 لاکھ 12 ہزار 605 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…