ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سانس میں بو سے نجات دلانے میں مددگار طریقے

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سانس میں بو کسے پسند ہوسکتی ہے؟ یقیناً اس سے پوری شخصیت کا تاثر خراب ہوجاتا ہے۔ مگر یہ بو پیدا کیوں ہوتی ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟بنیادی طور پر تمام غذائیں منہ کے اندر ٹکڑوں میں تبدیل ہوتی ہیں اور اگر آپ تیز بو والی غذائیں جیسے لہسن یا پیاز کھاتے ہیں تو دانتوں کی صفائی یا ماؤتھ واش بھی ان کی بو کو عارضی طور پر ہی چھپا پاتے ہیں۔

اور وہ اس وقت تک ختم نہیں ہوتی جب تک یہ غذائیں جسم سے گزر نہ جائیں۔ اگر روزانہ دانتوں کو برش نہکیا جائے تو خوراک کے اجزاءمنہ میں باقی رہ جاتے ہیں، جس سے دانتوں کے درمیان، مسوڑھوں اور زبان پر جراثیموں کی تعداد بڑھنے لگتی ہے جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔ وجوہات یہاں جانیں : سانس میں بو کیوں پیدا ہوتی ہے؟ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ اس سے نجات اتنی مشکل نہیں ہوتی، ایسے ہی کچھ طریقے درج ذیل ہیں۔ منہ کی صفائی زبان میں موجود بیکٹریا سانس میں بو کی بڑی وجہ بنتے ہیں، اپنی زبان کو ٹوتھ برش یا زبان صاف کرنے والے ٹول سے روزانہ صاف کرکے اس مسئلے سے بچا جاسکتا ہے، اسی طرح دن بھر میں 2 بار برش اور خلال کرنا بھی سانس میں بو سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ پانی مناسب مقدار میں پینا جسم میں پانی کی مناسب مقدار منہ کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے، پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن کے نتیجے میں منہ کے مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے جن میں سانس کی بو بھی قابل ذکر ہے، تو مناسب مقدار میں پانی پینا عادت بنالینا بھی سانس کو بدبو دار ہونے سے بچاسکتا ہے۔ سانس میں بو کا باعث بننے والی بڑی وجہ سامنے آگئی ایک سیب کھالیں اس پھل میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو منہ میں لعاب دہن کی مقدار بڑھاٹا ہے، جس سے سانس کی بو کا باعث بننے والے بیکٹریا ختم ہوجاتے ہیں۔ چائے طبی ماہرین کے مطابق صبح کے وقت منتخب کردہ مشروب بھی سانس میں بو سے نجات دلانے میں مدد دے سکتا ہے ۔اس کے لیے سبز چائے یا بغیر دودھ کی چائے کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے، جس کی وجہ ان مشروبات میں پولی فینولز کی موجودگی ہے جو کہ منہ میں بیکٹریا اور سلفرکمپاﺅنڈ کو کم کرتا ہے۔ چیونگم سے مدد لیں اگر تو سانس میں بو سے پریشان ہیں تو اس سے نجات کے لیے چیونگم سے بھی مدد لی جاسکتی ہے اور ہاں تمباکو نوشی کا استعمال بھی سانس میں بو کا باعث بنتا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…