اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین مارچ 2021ء میں دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ویکسین لگائی جائے گی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے
پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے کورونا ویکسین خریدے گی۔ کوسشش ہے کہ کورونا ویکسین مارچ تک پاکستان میں دستیاب ہوگی۔