بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے بچا ئوکیلئے حیرت انگیز سوئیٹر تیار

datetime 30  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کمپنی سمپلی سیف نے ایسا سویٹر تیار کیا ہے جو لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائوکے لیے سماجی دوری کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔کووڈ 19 کے دور کا یہ منفرد سویٹر اس وقت ایک الارم بجانے لگتا ہے جب دیگر افراد آپ سے 6 فٹ سے کم دوری پر آجاتے ہیں۔ویسے تو یہ کمپنی ہوم سیکیورٹی سسٹمز تیار کرتی ہے تاہم اس کی جانب سے اس سویٹر کا

عملی پروٹوٹائپ تیار کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری ویڈیو کے مطابق اپنے خاندان کو یاد دلائیں کہ آپ ان کو دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں، مگر یہ مسرت 6 فٹ کے فاصلے سے ہونی چاہیئے۔ویڈیو میں ایک شخص کو ماسک اور سویٹر پہنے دکھایا گیا ہے اور جب دیگر افراد اس کی جانب بڑھتے ہیں تو ایل ای ڈی لائٹس جگمگانے اور الارم بجنے لگتا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ سوشل ڈسٹنس سویٹر لوگوں کو یہ یاد دلانے کے لیے ابھی وبا کا خاتمہ نہیں ہوا اور احتیاط ضروری ہے۔اس سوئیٹرمیں ایسے موشن سنسرز دیئے گئے ہیں جو دیگر افراد کی قربت کا تعین کرتے ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ سویٹر میں 4 لو ریزولوشن تھرمل کیمروں کو مانیٹرنگ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور ایک سادہ الگورتھم کے ذریعے وہ ارگرد کے درجہ حرارت کا تجزیہ کرتے ہیں اور قریب موجود کسی گرم جسم کو تلاش کرتے ہیں۔ویسے تو یہ پروٹوٹائپ ہے مگر کمپنی کی جانب سے لوگوں کو مفت ایسے سویٹرز دیئے جارہے ہیں جن میں ٹیکنالوجی اور سنسرز موجود نہیں، بلکہ لوگوں کو اپنی مرضی سے انہیں اپ گریڈ کرنے کا موقع دیا جارہا ہے۔یعنی وہ کمپنی کی ویب سائٹ پر جاکر اپ گریڈ کرنے کی ہدایات پڑھ کر ا میں الارم، لائٹ اور سنسرز کا اضافہ کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…