بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی دوسری لہر ، مہلک وباء سے ہزاروں مریض شفا یاب ہو گئے

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 142 کیسز سامنے آگئے ،مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 4 ہزار 415 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں

پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 142 کیسز سامنے آئے، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 4 ہزار 415 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 557 ہو گئی ، جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 621 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 64 لاکھ 6 ہزار 281 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں کْل 37 ہزار 905 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 931 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 15 ہزار 352 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا سے انتقال کرنے والے 83 میں سے 71 مریض اسپتالوں میں داخل تھے جن میں سے 47 وینٹی لیٹرز پر تھے۔ملک بھر میں کورونا کے لیے دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 319 زیرِ استعمال ہیں ، جن میں ملتان میں 55 فیصد، لاہور میں 34 فیصد، اسلام آباد میں 33 فیصد اور پشاور میں 25فیصد زیرِ استعمال ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 6 ہزار 489 ہو چکی ہے، جبکہ کْل اموات 3 ہزار 379 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 33 ہزار 179 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 732 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 55 ہزار 811 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 1 ہزار 563 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 36 ہزار 483 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کْل 394 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 980 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 179 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 40 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کْل 211 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 832 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 99 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…