بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز  مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/راولپنڈی/گوجرانوالہ/گجرات( این این آئی)پنجاب کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے،لاک ڈان کا نفاذ 31 دسمبر 2020 تک رہے گا۔پنجاب کے محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے صوبے بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لاہور کے 22،راولپنڈیکے 9 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ کے 4، گجرات کے 3 علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا ہے۔ لاہور میں علامہ اقبال ٹائون نشتر بلاک،ستلج بلاک،مسلم ٹائون وحدت روڈ،لاہورکینٹ گلدشت ٹان کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ رہے گا۔ریوازگارڈن،لاہورمیڈیکل ہائوسنگ اسکیم،ڈیفنس فیز1 اور 2 کی مختلف گلیوں کوبھی اسمارٹ لاک ڈائو ن کے دوران بندرکھا جائے گا۔عسکری 10، کیولری گرانڈ، آفیسرکالونی،گرین ٹائون،ٹائون شپ،خیابانِ امین، جوہر ٹائون،واپڈا ٹائون کے مختلف مقامات کے اندر مقامات کوبھی بندکردیا گیا ہے۔راولپنڈی میں مسلم ٹائون، بوسٹن روڈ، مورگاہ روڈ، ائیرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں اسمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا ہے۔گوجرانوالہ اسلامیہ کالج روڈ، سیٹیلائٹ ٹائون، چک لدھے والا، شریف فارم راہوالی میں بھی اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کیا گیاہے۔گجرات کا علاقہ چک ملک پور چھرا میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔لاک ڈائون کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ اس دوران ان علاقوں کے خارجی اور داخلی راستوں کو بھی مکمل سیل رکھا جائے گا۔ کسی کو ان علاقوں میں آنے اور جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔متاثرہ علاقوں میں ادویات کے اسٹورز، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی جن کے اوقات کاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…