جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

کورونا سے مزید 50 اموات، 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، مزید 3 ڈاکٹرزجاں بحق‎

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ا ٓن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 50 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 3 ہزار 47 افراد متاثر ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 653 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 79 ہزار 92 مریض

صحتیاب ہو چکے ہیں اور 44 ہزار582 زیرعلاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 284 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں3 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار450، اسلام ا?باد میں 353، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 186 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 34 ہزار 14، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 172، سندھ میں ایک لاکھ 91 ہزار 246، پنجاب ایک لاکھ 25 ہزار 897، بلوچستان17 ہزار650، آزاد کشمیر7 ہزار578 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور سندھ میں 11.47 فیصد تک ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔دوسری طرف عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 7 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 88 ہزار 348 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 91 لاکھ 48 ہزار مریض صحتیاب ہو چکے اور ایک کروڑ 98 لاکھ 81 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 99 ہزار 692 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 60 لاکھ 39 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک

لاکھ 42 ہزار 222 اور 97 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 801 اور 67 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 25 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 45 ہزار 280 ہے۔فرانس میں 23 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد

متاثر اور 56 ہزار940 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 17 لاکھ 87 ہزار کورونا کیسز اور 63 ہزار82 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔اٹلی میں بھی 17 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ62 ہزار626 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔

3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ ا?خری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…