جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

وزارت صحت کا کورونا ویکسین مارچ 2021 میں متعارف کرانے کا اعلان

datetime 10  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزارت صحت نے کورونا ویکسین مارچ 2021 میں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  نے نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ  ویکسین کن لوگوں کو لگائی جائے گی؟ اس کی قیمت کیا ہونی چاہیے؟ اور یہ ویکسین کن مراحل سے گزر کر عوام تک پہنچائی جائے گی؟  کورونا وائرس سے بچائو  اور ویکسین کے

ممکنہ حصول کیلئے پاکستانی حکومت نے  طریقہ کار طے کر لیا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن پلان کے تحت مارچ 2021 میں ویکسین پاکستان میں دستیاب ہوگی۔ صرف ایک یا دو ممالک نہیں بلکہ مختلف ممالک سے ویکسین کے لیے رابطے میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسین بنانے والے تمام بڑے اداروں سے رابطے میں ہیں۔ ویکسین خریدنے کے لیے پیسے مختص کرنا بہت اہم تھا جو کر لیے گے ہیں۔ کورونا ویکسین کی خریداری معمول کی خریداری کے طرز پر نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ دوا کی خریداری کے لیے دیکھیں گے کہ سودمند ویکسین کون سی ہے۔ ویکسین کی خریداری کے بعض پہلوں پر فیصلہ کرنا تھوڑا مشکل ہے۔ ماہرین کی آرا کو دیکھ کر کمیٹی ویکسین کی خریداری کا حتمی فیصلہ کرے گی۔معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مہم 3 مراحل میں چلائی جائے گی۔ ویکسین ای پی ائی پروگرام کے طرز پر ہی فراہم کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں طبی عملے کو جبکہ دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی پہلی لہر پر کامیابی سے قابو پا کر کووڈ۔19 کی ویکسین سے استفادہ کرنے کی شرائط پوری کر لی ہیں جس کی بدولت جلد از جلد یہ ویکسین دستیاب ہوگی۔وزارت قومی صحت کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے گائوی ویکسین حاصل کرنے کی درخواست سے متعلق تمام شرائط مکمل کر لی ہیں جو کووڈ 19 کی ویکسین کی تیاری کے لئے تمام ممالک کے اتحاد کے ذریعے دی جائے گی۔ گائوی نے 17 نومبر کو درخواست کا نمونہ جاری کرتے ہوئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 7 دسمبر مقرر کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…