منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

درختوں پر چڑھنے سے دماغی قوت میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

فلوریڈا(نیوزڈیسک) ماہرین کے مطابق درختوں پر چڑھنے اور شاخوں پر خود کو متوازن رکھنے سے یادداشت اور دماغی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔امریکی یونیورسٹی نے 18 سے 59 ایسے افراد کی معمول کی یادداشت کا جائزہ لیا جنہیں بتائے جانے والے نمبر الٹی ترتیب (ریورس آرڈر) میں طے کرنے تھے ان میں سے بعض افراد کو رکاوٹیں عبور کرنے والی سرگرمیاں 2 گھنٹے تک کرائی گئی تھیں

جن میں درختوں پر چڑھنا، ننگے پیر دوڑ اور کاوٹیں عبور کرانا شامل تھا جب کہ دوسرے گروپ کو یوگا اور کچھ لیکچر دیئے گئے اور اس سے قبل ان دونوں گروہوں کو اسسے پہلے اور بعد میں یادداشت کے ایک ٹیسٹ سے گزارا گیا۔تحقیق کے مطابق نتائج کے تحت جو افراد درخت پر چڑھے اور رکاوٹیں عبور کیں صرف انہوں نے ہی یادداشت اور دماغی صلاحیت کے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ ماہرین کے مطابق درختوں پر چڑھ کر خود کو متوازن کرنے کا عمل پیروں ، بازوں اور پورے جسم کو ان دیکھے انداز میں سیدھا رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہےاور اسی طرح رینگ کر رکاوٹوں کے نیچے سے گزرنے کا عمل بھی فوری طور پر سوچنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یوگا بھی جسمانی اعضا کو منظم رکھنے کا ایک عمل ہے لیکن اس میں انسان پرسکون انداز میں رہتا ہے اور کم کم حرکت کرتا ہے لیکن یوگا کرنے والے افراد میں کوئی خاص صلاحیت پیدا نہیں ہوئی۔ ماہرین کےمطابق اگر آپ اپنی یادداشت اور ذہنی صلاحیت بڑھانا چاہتے ہیں تو ننگے پیر چلیں، درختوں پر چڑھیں اور رکاوٹیں عبور کریں اس طرح ذہنی سرکٹ بہتر ہوگا اور مجموعی دماغی کیفیت بہتر ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…