جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرونا کی شرح میں کمی کا یہ مطلب نہیں کہ فتح ہماری ہوئی ڈبلیو ایچ او نے جان لیواوائرس کے خاتمے کا ممکنہ وقت بتا دیا

datetime 22  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی )عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہاہے کہ انھیں امید ہے کہ کورونا وائرس کی وبا دو برس سے کم مدت میں ختم ہو جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنیوا میں خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم غیبریسس کا کہنا تھا کہ 1918 میں ہسپانوی فلو کی وبا پر قابو پانے میں دو برس لگے تھے۔

لیکن انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی اس وائرس کو کم وقت میں روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا یقینا زیادہ میل ملاپ سے اس وائرس کے پھیلنے کا زیادہ امکان ہے لیکن اس وقت ہمارے پاس اس کو روکنے کی ٹیکنالوجی اور علم موجود ہے۔انھوں نے اس موقع پر عالمی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر ٹیدروس نے وبا کے دوران ذاتی حفاظتی سامان کے حوالے سے کی جانے والی کرپشن کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اسے مجرمانہ فعل قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔تاہم میرے نزدیک ذاتی حفاظتی کٹس یا سامان کے حوالے سے کرپشن کرنا درحقیقت ایک قتل ہے۔ کیونکہ اگر صحت کا عملہ بنا ذاتی حفاظتی کٹس کے کام کرے گا تو ہم ان کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان افراد کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں جن کا یہ علاج کرتے ہیں۔اسی دن عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی پروگراموں کے سربراہ نے متنبہ کیا کہ میکسیکو میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی صورتحال کا واضح طور پر کم اندازہ لگایا گیا ہے۔ڈاکٹر مائیک ریان کا کہنا تھا کہ میکسیکو میں ایک لاکھ میں سے صرف تین افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکہ میں یہ شرح ایک لاکھ افراد میں 150 افراد کے ٹیسٹ کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…