جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

حفاظتی ماسک اور سینیٹائزر کی طلب میں نمایاں کمی 2500 میں فروخت  ہونیوالا50 عام سرجیکل ماسک کے ڈبے کی قیمت 250 سے 350 روپے پر آگئی

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کورونا کی وبا کی شدت کم ہونے کے بعد حفاظتی ماسک اور سینیٹائزر کی طلب میں بھی نمایاں کمی آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی وبا کے آغاز پر حفاظتی ماسک اور سینیٹائزر کا اسٹاک رکھنے والوں کی خوب چاندی ہوئی اور 5 روپے والا عام ماسک 50 روپے میں فروخت کیا گیا۔خاص قسم کے سرجیکل ماسک تو جیسے نایاب ہوگئے اور ان کے منہ مانگے دام وصول کیے گئے۔

ماسک کی طلب دیکھتے ہوئے ٹیکسٹائل کمپنیوں نے خام مال بنانا شروع کیا تو گارمنٹ اور طبی سازوسامان بنانے والی کمپنیوں نے بھی ماسک بنانے کے لیے بھاری سرمایہ لگانا شروع کردیا۔دوسری جانب اب مارکیٹ میں سینیٹائزرزکی درجنوں برانڈز کی بھرمار ہوگئی۔ تاہم اب کورونا کی وبا دم توڑ رہی ہے اور عوام نے احتیاط کا دامن بھی ہاتھ سے چھوڑ دیا ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال نہیں کیا جارہا اسی طرح ہینڈ سینیٹائزرز کا استعمال بھی کم ہوگیا ہے،طلب میں کمی کی وجہ سے تھوک سطح پر ماسک اور سینیٹائزر کی قیمت میں نمایاں کمی آگئی ہے۔ڈینسو ہال کی میڈیسن مارکیٹ جہاں 50 عام سرجیکل ماسک کا ڈبہ 2500 میں فروخت ہوا تھا اب اسی ڈبہ کی قیمت 250 سے 350 روپے پر آگئی ہے،سینیٹائزر کی بوتلیں تو محض ڈسپلے آئٹم بن کر رہ گئی ہیں،ماسک فروخت کرنے والے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔میڈیسن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدے داران کے مطابق پاکستان ماسک کی پیداوار میں خود کفیل ہوچکا ہے کورونا وبا کے آغاز پر صرف چین سے درآمدی ماسک فروخت کیے جاتے تھے تاہم وبا کی شدت بڑھتے ہی مقامی سطح پر بھی بڑے پیمانے پر ماسک تیار کیے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ماسک کی فراوانی ہے اور ماسک کی بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔تاجروں کاکہنا ہے کہ ماسک کی پیداوار سے مقامی طلب پوری کرنے کے بعد ایکسپورٹ کرکے کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ ادھر ماسک اور سینیٹائرز کی قیمت کم ہونے سے شہریوں میں اطمینان پایا جاتا ہے قیمتوں میں کمی سے فائدہ اٹھاکر ماسک خریدنے والے خریداروں کا کہنا ہے کہ ماسک اور سینیٹائزر کی مقامی سطح پر پیداوار خوش آئند امر ہے۔کورونا کے دوران احتیاطی تدابیر سے عوام کو آئندہ بھی حفظان صحت کا خیال رکھنے کی تحریک ملے گی۔ ڈینسوہال سے خریداری کرنیوالے شہریوں کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کی شدت کم ہوئی ہے یہ وبا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔ آئندہ ماہ سے اسکول کھلنے والے ہیں اور بچوں کو حفاظتی تدابیر کے تحت ماسک پہنانا ہوگا اسی طرح شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی اور ماسک کی قیمت کم کرنے سے شہریوں کے لیے اپنی حفاظت آسان ہوگی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…