روس کی تیار کردہ کووِڈ 19 کی پہلی ویکسین کی دنیا بھر میں مانگ 20 ممالک نے 1 ارب خوراکیں تیار کرنے کا آرڈر دیدیا

13  اگست‬‮  2020

ماسکو( آن لائن )روس کی جانب سے تیار کردہ کووِڈ 19 کی پہلی ویکسین کی دنیا بھر میں مانگ۔ ایشیا، مشرق وسطی اور لاطینی امریکہ کے 20 ممالک نے روس کو 1 ارب خوارکیں تیار کرنے کا آرڈر دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے پریشان ممالک میں روس کی تیار کردہ ویکسین کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکہ، مشرق وسطی اور ایشیا کے کم از کم 20 ممالک نے روس سے کورونا وائرس کی ویکیسن خریدنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔روس کو ابتدائی طور پر 20 ممالک کی جانب سے 1 بلین خوراکیں تیار کرنے کا آرڈر ملا ہے۔ نیوز رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رشین ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے سی ای او نے ویکسین متعارف کروانے کی تقریب میں بتایا کہ انہیں پہلے سے ہی 1 بلین خوراکیں تیار کرنے کا آرڈر مل چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم دوسرے ممالک میں اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر سالانہ 500 ملین سے زائد خوراکیں بنانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ہر وہ چیز جو روس میں تیار ہوتی ہے وہ مقامی افراد کے استعمال کے لیے ہوگی، بیرون ممالک استعمال کے لیے خوراکیں بیرون ممالک میں ہی تیار کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ (آر ڈی آئی ایف) انسانی امداد پروگرام پر کام کر رہی ہے، جس کا مقصد ان ممالک تک کورونا ویکسین کی رسائی ہے جو اسے بنانے اور خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ روس نے کووِڈ 19 کے علاج کے لیے تیار کردہ ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتین نے خود اس ویکسین کی منظوری کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ روس یہ مہم سر کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری روس کی سائنسی مہارت کا بھی ثبوت ہے۔ روس کی تیار کردہ اس ویکسین کی دو ماہ قبل انسانوں پر آزمائش کی گئی تھی۔اب روسی آبادی کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے یہ ویکسین لگانے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔ تاہم اس کے تحفظ اور کووِڈ-19 کے علاج میں مثر ہونے کی جانچ کے لیے مختلف مراحل میں ابھی کلینکی آزمائش جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…