لاہور (آن لائن) رواں سال مارچ سے لیکر 30 جون تک کرونا وائرس کے پھیلائو سے انسانی زندگیوں کو پہنچنے والے نقصانات کے حوالے سے سرکاری ادارہ نے اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں۔ جس کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر اور جاں بحق ہونے والے
شہریوں میں سے 71 فیصد مریض مرد اور 29 فیصد مریض خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے باعث اب تک لاہور میں 613 مریض جاں بحق جبکہ پنجاب میں جاں بحق ہونے والے مریضوں میں سے 1 ہزار 562مریض مرد اور 635 خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد انتہائی کم ہے جو ایک سے 10 سال کے بچے ہیں اور ان کی تعداد 4 ہے رپورٹ کے مطابق 21 سے 30 سال کے عمر کے متاثر ہونے والے شہریوں کی تعداد 72 ہے 31 سے 40 سال کے عمر کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 380ہے، 41 سے 50 سال کے عمر کے مریضوں کی تعداد 361 ہے۔ 51 سے 70 سال تک کے مریضوں کی تعداد 801 اور 71 سے 80 سال عمر کے مریضوں کی تعداد 303 ہے۔