بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کا آخری مرحلہ شروع‘30ہزارافراد پر آزمائش،تجربے سے پہلے ان لوگوں کو کیا بتایا گیا اور اسکے نتائج کب تک آئینگے؟تفصیلات آگئیں

datetime 29  جولائی  2020 |

نیویارک (این این آئی)امریکا میں کورونا وائرس کی تجرباتی ویکسینز کے سب سے بڑے اور حتمی آزمائشی مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں عالمی وبا کو روکنے کی دوڑ میں 30 ہزار افراد پر اس کا تجربہ کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ موڈرنا کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کی ٹیسٹنگ کا آخری مرحلہ امریکا کے متعدد مقامات پر رضاکاروں کے ساتھ شروع ہوگیا ہے جنہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں اصل یا ڈمی ڈوز دی جارہی ہے۔

نیویارک میں بنگہمٹن میں ویکسین لینے والی 36 سالہ نرس میلیسا ہارٹنگ نے کہا کہ میں اس طرح کی کسی چیز کا حصہ بننے پر بہت پْرجوش ہوں، یہ بہت بڑی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر فرنٹ لائن ملازمتوں میں اہلخانہ کے ساتھ کام کرنا جو انہیں بھی وائرس سے دوچار کرسکتا ہے اس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا میرے لیے بہت اہم ہے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز ہی ایک اور کمپنی فائزر انکارپوریشن نے امریکا اور دیگر مقامات میں اپنی ویکسین کے رضاکاروں پر تحقیق کے آغاز کا اعلان کیا، اس تحقیق کا مقصد 30 ہزار افراد پر اس کی آزمائش کرنا ہے۔ ان ویکسینز کے نتائج آنے میں مہینوں لگ جائیں گے اور اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ یہ ویکسین اس عالمی وبا کے خلاف کام کرے گی جو دنیا میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد جبکہ صرف امریکا میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کی ہلاکت کی وجہ بن چکی ہے۔میریڈین کلینیکل ریسرچ کے ڈاکٹر فرینک ایڈر نے کہا کہ ہم سائیڈ لائنز پر ہیں جو اپنے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور بلاضرورت باہر نہیں جاتے یہ اس وبا کے خلاف متحرک ہونے میں پہلا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے بچ کر نکلنے کا حقیقت میں کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے چند ماہ بعد سے ہی سائنسدان، ویکسین کے حصول کے لیے ریکارڈ آزمائش کررہے لیکن انہوں نے زور دیا تھا کہ عوام کو اس حوالے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔این آئی ایچ کے ڈائریکٹر فرانس کولنز نے موڈرنا کی ویکسین کے 10 انجیکشن دیے جانے کے بعد کہا تھا کہ یہ اہم سنگِ میل ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہاں ہم تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن ہم یہ ثابت کرنے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے کہ ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے یا نہیں۔موڈرنا کے چیف ایگزیکٹو افسر اسٹیفین بینسل نے کہا کہ ہم رفتار پر توجہ مرکوز کررہے کیونکہ ہر دن اہم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…