لاہور(این این آئی) چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پروفیسر محمود شوکت نے کہا ہے کہ کچھ افراد کو سنا مکی کے پتے الٹا زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں، لوگوں سے گزارش ہے کہ ایسے ٹوٹکوں سے پرہیز کریں۔ میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ رویوں نے بتانا ہے کہ کیسز کی دوسری پیک آئے گی یا نہیں، کچھ افراد کو سنا مکی الٹا زیادہ
نقصان پہنچاتی ہے، لوگوں سے گزارش ہے کہ ایسے ٹوٹکوں سے پرہیز کریں۔اینٹی بائیوٹک کے استعمال کے حوالے سے پروفیسر محمود شوکت نے کہا کہ وائرس پر کوئی اینٹی بائیوٹک ایسے اثر نہیں کرتی، اگر ڈاکٹر تجویز کرے گا تو ہی آپ نے کھانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن یا لاک ڈاؤن کی بحث میں نہیں پڑنا چاہیے۔