اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شہر بیجنگ کی ایک لیبارٹری میں تیار ہونے والی دوا کا چین کی مشہور Peking یونیورسٹی میں تجربہ کیا گیا اور ماہرین کا کہنا ہےکہ نئی دوا حیرت انگیزطور پرنہ صرف متاثرہ شخص کوتیزی سےصحتیاب کرتی ہے بلکہ قلیل مدت کیلئے
وائرس کے خلاف مدافعتی نظام بھی پیدا کرتی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحقیقی پروگرام کے سربراہ کا کہنا ہےکہدوا کا جانوروں پر کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے، دوا کی تیاری کیلئے بیماری سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا پلازمہ استعمال کیا گیا ہے۔