پمزہسپتال میں کرونا وائرس نے طبی عملے کے پہلے فرد کی جان لے لی

19  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں کووڈ 19 سے طبی عملے کے پہلے فرد کی موت سامنے آگئی۔ متوفی ظفر اقبال 3 دہائیوں سے ہسپتال سے وابستہ تھے، وہ پمز چلڈرن ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں بطور چیف ٹیکنیشن کام کر رہے تھے۔

پمز کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر منہاج السراج نے بتایا کہ ظفر اقبال پیڈریاٹرک سرجری ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے تھے۔انہوں نے ان کا کام آپریشن کے لیے ٹرالی اور مشینری تیار کرنا تھا جبکہ وہ تقریبا 3 دہائیوں سے کام کر رہے تھے اور انہیں 17 ویں گریڈ میں ترقی دی گئی تھی جو ایک گیزیٹڈ پوسٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے متوفی کے اہل خانہ کو شہدا پیکج دیا جائے گا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ متوفی تقریبا 2 ہفتے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور وہ ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے۔انہوں نے لواحقین میں 2 بیٹے چھوڑے ہیں جس میں سے ایک پمز میں ہی نرس ہے جبکہ وہ خود پنڈی گھیب کسراں گاؤں سے تعلق رکھتے تھے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صرف عام لوگ ہی نہیں بلکہ اس وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، طبی عملے کے دیگر لوگ، سیکیورٹی اہلکار بھی متاثر اور جان کی جازی ہار چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…