پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

صوبائی حکومت کا 6 انفیکشن ڈیزیز اسپتال بنانے کا فیصلہ ہسپتال کتنے بستروں پر مشتمل ہو گا اور لاگت کتنی آے گی ؟

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے صوبے کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں 6 انفیکشن ڈیزیز اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کی صدارت میں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پلاننگ بورڈ محمد وسیم، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری صحت زاہد عباسی سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو سمیت

متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دسمبر 2020 تک 88 اسکیمیں مکمل کی جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت اولین ترجیح ہے، انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت نے کراچی میں 400 ، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بینظیر آباد میں 200 بستروں پر مشتمل 6 انفیکشنز ڈیزیز اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر 10 بلین روپے کی لاگت آئے گی، اجلاس میں لمس جامشورو میں آئی سی یو کی اپگریڈیشن کے لئے 180 ملین روپے کی بھی منظوری دی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں انفیکشنز ڈیزیز اسپتال کے لئے جلد زمیں کی نشاندہی کی جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کہ کرونا وائرس صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کو تمام فنڈز جاری کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کہا کہ انفیکشنز ڈیزیز اسپتال کے لئے ماہر کنسلٹنٹ مقرر کیا جائے گا، کرونا وائرس کے پیش نظر کراچی میں 400 بستروں پر مشتمل انفیکشنز ڈیزیز اسپتال جلد فعال کیا جائے گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے ٹریننگ کے لئے بھی ایک ادارہ بنا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…