نیویارک (این این آئی)نیو یارک میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر امریکا میں بیک وقت 3 قابلِ ذکر کلینیکل تجربات شروع کیے جا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فوڈ ایند ڈرگ اتھارٹی نے ایک طرف ملیریا کی دوا ہائیڈروآکسی کلروکوئن اور اینٹی بائوٹک دوا زیتھروماذکو ملا کر تجربات کی منظوری دے دی ہے۔دوسری طرف کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے پلازما اینٹی باڈیز
کو سخت بیمار مریضوں میں استعمال کرنے کا تجربہ بھی شروع کیا جارہا ہے ۔اس کے علاوہ ایف ڈی اے نے کورونا نمونیا سے شدید متاثر بڑی عمر کے مریضوں کے لیے کینسر کی ایک دوا کے فیز تھری کلینیکل تجربے کی منظوری دے دی ہے ۔یہ دوا کینسر کو روکنے یا باکل ابتدائی اسٹیج کے کینسر مریضوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ایکٹرمانامی یہ دوا گٹھیا نما جوڑوں کی سوزش کے علاج میں بھی استعمال ہوتی ہے۔