جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

کرونا سے چین میں مزید 71 ہلاکتیں، مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار کرونا عالمی وبا بن سکتا ہے؟عالمی ادارہ صحت نے پوری دنیا کو خبر دار کردیا

datetime 25  فروری‬‮  2020 |

بیجنگ(آن لائن )کرونا بے قابو، چین میں مزید 71 افراد جان سے گئے، مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 663 ہو گئی، بارہ ہلاکتوں کے بعد ایران میں بھی خوف کے سائے برقرار ہیں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کرونا عالمی وبا بن سکتا ہے جس کے لیے دنیا کو تیار رہنا چاہیے۔

دنیا بھرمیں کرونا کی بڑھتی وبا، چین میں مزید 71 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار چھ سو تریسٹھ ہو گئی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق پانچ سو آٹھ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ہبئی صوبے میں لاکھوں افراد لاک ڈاؤن ہیںادھر دنیا کے تیس ممالک کرونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ جنوبی کوریا کے مزید 60 شہریوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 893 ہو گئی، جنوبی کوریا میں کرونا سے آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جاپان میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد چار ہو گئی۔ اٹلی میں کرونا سے سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کویت، اومان، بحرین، عراق، افغانستان میں کرونا کے مریض سامنے آ گئے۔عالمی ادارہ صحت نے خبر دارکیا ہے کہ کرونا وائرس ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر سکتی ہے جس کے لیے دنیا کو تیار رہنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…