کراچی(این این آئی) چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔پاکستان نے بندرگاہوں پر چین سے آنیوالے کارگو کی کلیئرنس روک دی۔طبی ماہرین نے مخصوص مدت کے لیے چین سے درآمدات بند کرنے کی تجویز دے دی۔اس ضمن میں ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ
کرونا وائرس کے شکار افراد کے مشینری،کپڑے کو چھونے سے دوسرے کو بھی وائرس منتقل ہوسکتاہے۔پاکستان میں سب سے زیادہ امپورٹ چین سے ہوتی ہیں۔بچوں کے کپڑے،الیکٹرانکس اشیا،پیپمر بھی چین سے امپورٹ ہوتاہے۔کیمیکل،مشینری،سبزیاں،پھل بھی چین سے امپورٹ ہوتے ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ کچھ عرصے کے لیے چین سے برآمد ات بند کردی جائیں کیونکہ وہاں سے پاکستان کئی زرعی بیج،کیمیکل اور دیگر اشیا بھی درآمد کرتا ہے۔معروف صنعت کار میاں زاہد حسین نے کہا کہ کرونا وائرس کے سبب پاکستان نے بندرگاہوں پر چین سے آنیوالے کارگو کی کلیئرنس روک دی ہے۔سیکڑوں کنٹینر پورٹ پر کلیئرنس کے منتظر ہیں۔