لاہور( این این آئی)کرونا وائرس سے بچا ئوکے تناظر میں پاکستان سے ماسک اور دستانوں کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پاکستان سے ماسک اور دستانوں کی برآمدگی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ اقدام کرونا وائرس سے بچائو کے طور پر کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے متعلقہ وزارتوں اور
صوبائی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے کے مطابق کرونا وائرس سے بچا ئوکے لیے ماسک اور دستانوں کا استعمال ناگزیر ہے۔ وائرس سے بچا ئوکے لیے ہر وقت ہر جگہ پر ضروری اسٹاک موجود ہونا چاہیے۔مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ زمینی، فضائی یا بحری راستوں سے ماسک اور دستانوں کی برآمدگی روکی جائے۔ اس سلسلے میں تمام وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔