اہم ترین محکمے میں گھوسٹ ملازمین کے ذریعے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ،13 ایسے ملازمین کی بھی نشاندہی ہوئی ہے جو دنیا ہی میں موجود نہیں، قومی خزانے کو کتنے ملین کا نقصان ہوا ؟ جانئے

17  جنوری‬‮  2020

لاہور( این این آئی) محکمہ صحت میں گھوسٹ ملازمین کے ذریعے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے ، 13 ایسے ملازمین کی بھی نشاندہی ہوئی ہے جو دنیا ہی میں موجود نہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب میں سرکاری خزانے کو 65 ملین روپے کا نقصان پہنچانے والے گھوسٹ ملازمین پکڑے گئے ہیں۔فہرست کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے

1525 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کی ہے، جبکہ 213 گھوسٹ ملازمین کی تنخواہ روک دی گئی ہے۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی سے 65 ملین روپے کی بچت ہوگی، گھوسٹ ملازمین سے رقم واپس لے کر صحت کے شعبے میں استعمال ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ 213 گھوسٹ ملازمین میں 159 نامعلوم، 27 ریٹائرڈ، اور 13 فوت شدگان ملازمین شامل ہیں۔ 9 لمبی چھٹی، 2 ڈیپوٹیشن، 3 برطرف ملازمین بھی تنخواہ وصول کرتے رہے، 25 ڈبل تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین کے خلاف انکوئری کا آغاز کر دیا گیا۔سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق 1312 ملازمین بائیو میٹرک سسٹم میں غیر رجسٹرڈ ہیں جن کی تصدیق کی جاری ہے، گھوسٹ ملازمین کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…